۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ سید ساجد علی نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے آیت اللہ محمدی ری شہری کی وفات پر انتہائی دکھ و افسوس اور ان کے خانوادے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے آیت اللہ محمدی ری شہری کی وفات پر انتہائی دکھ و افسوس اور ان کے خانوادے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ مرحوم کی انقلاب اسلامی اور حوزہ ہائی علمیہ اور علمی حلقوں میں نمایاں خدمات تھیں۔ ان کی علمی و دینی خدمات کا سلسلہ بہت طویل ہے۔ مرحوم انقلاب اسلامی کے بعد حکومت اسلامی کے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔ ان کی دینی علمی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

قابلِ ذکر ہے کہ حرم حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی کے متولی اور میزان الحکمۃ سمیت سینکڑوں کتاب کے مصنف مولف آیت‌ الله محمد محمدی رے شہری تہران کے خاتم الانبیاء (ص) ہسپتال میں رحلت پا گئے۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔آپ ایک برجستہ فقیہ، مبارز عالم دین اور اسلامی انقلاب کے سرگرم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ آیت‌الله محمدی رے شہری نمائندہ ولی فقیہ اور مجلس خبرگان کے رکن بھی رہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .